پی ایس ایل 8،سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

Feb 17, 2023 | 17:43:PM
پی ایس ایل 8،سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن میں  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست دے دی ہے 

تفصیلات کے مطابق رضوان الیون کی جانب سے پی ایس ایل کے اس سیزن کا سب سے بڑا ہدف دیا گیا ہے ، 211 رنز کے ہدف کے جواب میں  پشاور زلمی کی ٹیم صرف 154رنز ہی بنا سکی ، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3، 3 کھلاڑیو ں کا شکار کیا ۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو بابر اعظم نوجوان بلے باز محمد حارث کے ہمراہ اوپننگ کیلئے میدان میں اترے  لیکن 8 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر ملتان سلطانز کے احسان اللہ  کی پہلی ہی گیند  پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے  ، پشاور زلمی کی پہلی  وکٹ 41 رنز پر گری ،  اس کے بعد آنے والے صائم ایوب نے شائقین کرکٹ کو اپنے خوبصورت  بیٹنگ سٹائل سے اپنا گرویدہ بنا  لیا ہے،  لیکن محمد حارث ہی  ان کے ساتھ وفا نہ کر سکے اور 23 گیندوں پر 41 رنز بنا کر 81 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے  ، کراچی کنگز کے خلاف 92 رنز کی اننگز کھیلنے والے ٹام کوہلر کیڈمور  صرف 3 رنز بنا کر 95 رنز کے مجموعی سکور پر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد رومن پاول نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ  اننگز کھیلی ، لیکن  محمد حارث کو رن آوٹ کرنے والے عباس آفریدی  کی گیند پر  ملر کو 130 رنز کے مجموعی سکور پر کیچ پکڑا بیٹھے ۔

پاول کے بعد راج پکاسا  صائم ایوب  کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن اسامہ میر نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور 133 رنز کے مجموعی سکور پر انہیں  چلتا کیا اجس کے بعد  سیٹ بلے باز صائم ایوب بھی بولڈ ہو گئے ،صائم 37 گیندوں پر 53 رنز بنا کر 134 رنز کے مجموعی سکور پر  واپس پویلین لوٹ گئے اس کے بعد وہاب ریاض بھی بنا کوئی سکور بنائے 135 رنز پر  آو ٹ ہو گئے ، اس کے بعد آٹھویں وکٹ خرم شہزاد کی گری جو صرف  2 رنز بنا کر احسان اللہ کا شکار بنے ، پشاور زلمی کی نویں وکٹ 153 رنز پر جیمز نشیمن  پر گری جنہیں عباس آفرید ی نے آوٹ کیا  اور آخری وکٹ سلمان ارشاد کی 154 رنز پر گری ۔

ملتان سلطانز کی باولنگ کی بات کی جائے تو  اسامہ میر سب سے بہترین گیند باز ثابت ہوئے انہوں نے 5.5 کی اوسط سے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کےبعد  گزشتہ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے احسان اللہ نے 3.5  اوورز میں 24 رنز دیکر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں ، عباس آفریدی  نے3 اوورز میں 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی  ، بریتھ ویٹ صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے ۔

اس سے قبل  پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر رضوان الیون کے خلاف پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا، جس پر ملتان سلطانز نے  اوپننگ بلے باز شان مسعود کے  جلد آوٹ ہونے کے باوجود

کپتان محمد رضوان کے  42 گیندوں پر 66 اور روسو کے 36 گیندوں پر 75 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں  3وکٹوں کے نقصان پر  پی ایس ایل 8 میں اب تک کا سب سے بڑا211رنز کا ہدف دے دیا  ہے ۔

پشاور زلمی کی گیند بازی کی بات کی جائے تو سلمان ارشاد نے 38 سکور دے کر 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان مقیم نے 4 اوورز میں 36 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، خرم شہزاد سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے انہوں نے 4 اوورز  میں 49 رنز دیئے لیکن کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے، جیمز نیشام نے 40 رنز دیئے  جبکہ   انتہائی تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض نے بنا کوئی وکٹ لیے 4 اوورز میں 44 رنز دیئے 

یاد رہے کہ ملتان سلطانز 2 میچز کھیل چکی ہے ، لاہور قلندرز کے خلاف  اپنے پہلے میچ میں سلطانز کو ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جبکہ دوسرے میچ میں  نوجوان تیز گیند باز  احسان اللہ  کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، دوسری طرف پشاور زلمی نے  اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو  دو رنز سے شکست دی تھی ۔