بابر اعظم کے خلاف عامر کے بیان پر شاہین آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا

Feb 17, 2023 | 15:01:PM
بابر اعظم کے خلاف عامر کے بیان پر شاہین آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کا موازنہ ٹیل اینڈر سے کرنے پر شاہین آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔کہتے ہیں کہ بطور کپتان بابر کا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ 

جہاں پی ایس ایل 8 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں تو وہیں فاسٹ بالر محمد عامر بھی سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ آئے دن اپنے متنازع بیانات اور میچ کے دوران نامناسب رویے کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگ کے اٹیک بالر محمد عامر نے کچھ روز قبل اپنے بیان میں بابر اعظم کا موازنہ  ٹیل اینڈر بلے بازوں سے کر دیا تھا جس پر ان کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز بالر اور لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی بابر اعظم کا موازنہ ٹیل اینڈر بلے بازوں سے کرنے پر خاموش نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا  کہ بابر اعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور بطور کپتان انکا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ انہوں نے بابراعظم کے بارے میں دیے گئے محمد عامر کے بیان پر نہایت حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونائیٹڈ کے ’’مندرو ‘‘نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری داغ دی

اس سے قبل گزشتہ روز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے بالر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن غلط الفاظ کا انتخاب ضروری نہیں ہے۔ عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ بالر کے بھی برے دن آتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل محمد عامر نے بیان دیا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا ہے۔ میں اس سے قطع نظر  ہوتا ہوں کہ کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیل اینڈر میرے لیے ایک ہی بات ہے۔اس میچ میں  پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کے مداحوں سے داد سمیٹی تھی اور اس میچ کے دوران عامر نے اپنے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 42 رنز  دیے تھے۔