اسلام آباد:امریکی  سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

Dec 17, 2025 | 18:56:PM
اسلام آباد:امریکی  سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
کیپشن: گرفتارملز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آبادمیں امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتارکرلیاگیا۔

سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھنے والا ملزم افغان شہری نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق افغان شہری گاڑی پر دو خواتین کے ساتھ گیٹ نمبر دو سے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے شخص کی نشاندہی کر رکھی تھی۔افغان شہری فراڈ کے کچھ کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہناتھا کہ امریکی سفارت خانے نے بھی افغان  شہری کے بارے میں بھی شکایت کی تھی۔ پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے افغان شہری حارث گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افغانی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گڈبائے خشک سردی،20سے 22دسمبر تک تیزہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی