سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خریدار پریشان

Dec 17, 2022 | 17:26:PM
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خریدار پریشان
کیپشن: سونا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا ،ایک تولہ سونا 800 روپے مزید مہنگا ہوگیا ۔
ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 62 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1980 روپے پر پہنچ گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1793 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بڑھتے فرق کی وجہ سے سونے کی لاگت بڑھ رہی ہے ۔