عثمان بٹ نے’بے شرم رنگ‘گانےکےمتعلق اپنی کیا رائےدی؟

Dec 17, 2022 | 15:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عثمان بٹ نے’بے شرم رنگ‘گانےکےمتعلق اپنی کیا رائےدی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کنگ خان، شاہ رُخ خان پر فلمائے گئے گانے ’بے شرم رنگ ‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اس گانے کا ریلیز ہونا ہی تھا کہ بھارتی یوٹیوبرز اور ناقدین ناصرف اس کی عکس بندی، دپیکا اور شاہ رُخ کے بولڈ انداز بلکہ گانے کے بول اور اس کےپس منظر پر بھی خوب تنقید کر رہے ہیں۔ایسے میں عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ گانا سننےکے بعد میرے ذہن میں جو سب سے پہلےخیال آیا وہ یہ تھا کہ اِنہوں نے جگجیت سنگھ کی مشہور غزل ’ کوئی فریاد‘ کے ساتھ یہ کیا کِیا ہے۔

 واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’ بے شرم رنگ‘ پچھلے دنوں ہی ریلیز کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیاتھا۔