پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ، کھانے کے وقفے پر 117 رنز بنا لیے

Dec 17, 2022 | 10:24:AM
کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا انگلیںڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اور  گرین کیپس نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبد اللہ شفیق 8 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 46 کے مجموعے پر شان مسعود بھی 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں  اظہر علی اولی رابنسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور  شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

تیسرے ٹیسٹ کے لیے امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز  کو آرام دیا گیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن پہلی ترجیح سیریز تین صفر سے جیتنا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو کر  رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔