شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈاے پی ایس شہداءکے نا م کر دیا

Dec 17, 2020 | 18:54:PM
شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈاے پی ایس شہداءکے نا م کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شعیب ملک نے کیریئر کا ریکارڈ 34 واں مین آف دی میچ ایوارڈ شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام جبکہ دو سری جا نب انہوں نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق لنکن پریمیئر لیگ کے فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے جافنا سٹالینز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی آل راو¿نڈر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوا۔شعیب ملک نے کہا کہ اس سے قبل کے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا تھا مگر کبھی آپ کامیاب ہو جاتے ہیں کبھی نہیں،میںنے فتح آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے ننھے چیمپئنز کے نام کردی ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک نے 34 ویں بار کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے آفریدی کا ریکارڈبھی برابرکیاہے۔