پنجاب پولیس میں بھرتیاں کھل گئیں!!!

Dec 17, 2020 | 15:00:PM
پنجاب پولیس میں بھرتیاں کھل گئیں!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب پولیس نے اپنے کئی ذیلی محکموں میں مردوں اور خواتین کے لئے متعدد ملازمتوں کا اعلان کر دیاہے۔پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق ان ملازمتوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2021 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس نے جن ملازمتوں کا اعلان کیا ہے ان میں پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی نوکریاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں کانسٹیبل ڈرائیور وں سمیت متعدد دیگر نوکریوں کا اعلان بھی کیا ہے۔