شوآف ہینڈزسےالیکشن میں دھاندلی کا تاثر ختم ہو گا:شیخ رشید

Dec 17, 2020 | 14:22:PM
شوآف ہینڈزسےالیکشن میں دھاندلی کا تاثر ختم ہو گا:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگئے تو دھاندلی ختم ہو جائے گی اور اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جائے گا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 64 ارکان میں سےاگلےکمرے میں 50 نکلیں،سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہوگی، اس کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، عدالت نے اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد اور پاکستان پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل نادرا کا دورہ کروں گا، شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد کی ٹریفک سے مطمیئن ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 64 ارکان میں سے اگلے کمرے میں 50 نکلے، شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو یہ کہنا ختم ہو جائے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔