فیملی کیلئے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے پر پائلٹ مشکل میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔
رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا، پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً دیکھا کہ کاک پٹ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس واقعے نے مسافروں کو انتہائی بے چینی میں مبتلا کر دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا، برطانوی ایئر ویز کے ساتھی اتنے گھبرائے کہ اس پائلٹ کی رپورٹ امریکا میں کی گئی اور منیجر کو اسے معطل کرنا پڑا۔
واپسی کی فلائٹ BA174 جو 8 اگست کو لند کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنی جو منسوخ کر دی گئی، اور متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازیں فراہم کی گئیں۔
یہ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد پائلٹ کو معطل کیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کیں، لیکن کوئی سکیورٹی خطرہ نہ پایا۔
بعد ازاں پائلٹ کو بحال کردیا گیا جس کے بعد برطانوی ایئر ویز کے ترجمان کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سلامتی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے ۔