خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گرنے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گرنے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس اور اہم شواہد کیلئےڈرون کیمروں کی مدد لی گئی۔ حادثہ مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند اور خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، ہیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس، اہم شواہد کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد بھی خطرے کی لپیٹ میں،الرٹ جاری
زرائع کے مطابق مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند، خراب موسم سے حادثہ پیش آیا،جائے وقوعہ پر واقع پہاڑ ساڑھے سات سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر ہیں۔
12 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ نہیں ہوا، ساڑھے تین بجے ضلع مہمند انتظامیہ کو حادثے سے متعلق رپورٹ ملی۔