جج کی عدم دستیابی ،عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت آج نہیں ہوسکے گی

Aug 17, 2023 | 10:13:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکے گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست پر پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کررکھا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر بھی آج ہی سماعت ہونا تھی۔گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

 عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا۔عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے۔

 مزید پڑھیں:لیبیا میں جاری جھڑپیں، 55 افراد ہلاک،146 سے زائد زخمی

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔