سبزی فروش کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم گرفتار

Aug 17, 2023 | 09:37:AM
 سبزی فروش کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)جہلم میں سبزی فروش کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم منیر حسین کو انٹرپول کے ذریعے جہلم پولیس کے حوالے کیا گیا،  ملزم نے 2009 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا اور دبئی فرار ہوگیا ،ایف آئی اے انٹرپول سمیت دیگر اداروں کی کوششوں سے بیرون ملک فرار ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔