نگران وفاقی کابینہ کے 18 وزراء آج حلف اٹھائیں گے،کون کون شامل ہیں؟

Aug 17, 2023 | 09:35:AM
نگران وفاقی کابینہ کے 18 وزراء آج حلف اٹھائیں گے،کون کون شامل ہیں؟
کیپشن: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگران کابینہ کے ابتدائی وزراءآج حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی، وزارتِ داخلہ ،توانائی ،خزانہ ،خارجہ ،اطلاعات اور دیگر وزارتوں کے وزیروں کی حلف برداری آج ہو گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 18 ارکان آج  حلف لیں گے،ایک رپورٹ کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے تقریباً تمام نام فائنل کرلیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزارت اطلاعات کے لیے محمد علی درانی کا نام شامل نہیں ہے بلکہ وزارت اطلاعات کیلئے سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کا نام سامنے آیا ہے۔معرف صنعتکار گوہر اعجاز کو وزیر صنعت وتجارت بنائے جانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں:سائفر گمشدگی،چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور مقدمہ درج

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران کابینہ میں وزارت خارجہ کی ذمہ داری سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو سونپے جانے کا امکان ہے، وہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر خزانہ کے لیے گزشتہ روز سلطان علی الانہ کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم ان کی دوہری شہریت کی وجہ سے اب نگران وزیر خزانہ کے لیے مزید دو ناموں پر غور کیا جارہا ہے جن میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے نام زیر غور نہیں ہیں۔نگران وزیر داخلہ کے لیے سرفراز بگٹی کا نام سامنے آنے کا غالب امکان ہے جس کی ایک وجہ ان کا سابق وزیر داخلہ ہونا بھی ہے۔