لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں؛شہبازشریف 

دیرپا امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،لبنان کی خودمختاری کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

Apr 17, 2026 | 13:15:PM
 لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں؛شہبازشریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میں لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس(سابقہ ٹویٹر)پراپنے پیغام میں کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جرأت مندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے، امید  کرتا ہوں کہ اس سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم شہبازشریف نے مزیدکہاکہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔