گندم اب بھی سستی مگر آٹے کی قیمت میں ہوشربااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد)گندم اب بھی سستی مگر آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی ۔
رواں سال گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے فی من مقررکی گئی تھی لیکن نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمت گندم کے مقابلے دوگنا ہو گئی ہے۔
نجی کمپنیاں فی من آٹا 7200 روپےمیں فروخت کررہی ہیں جبکہ نجی کمپنیاں 5کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت کرنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اوردکانداروں کاگٹھ جوڑ،ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت
88روپے فی کلوگرام پڑنے والی گندم کا آٹا 180 روپے کلو میں فروخت ہورہاہے جبکہ شہر میں فی کلو گندم کا پسائی ریٹ 10 روپے فی کلوگرام مقررہے۔