وہاب ریاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Apr 17, 2023 | 19:53:PM
وہاب ریاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
کیپشن: وہاب ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر کھیل پنجاب اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وہاب ریاض نے لکھا کہ الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔
اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری زندگی میں سکندر کی واپسی ہوئی ہے، جب سے میں پیدا ہوا ہوں سکندر میری زندگی کا حصہ رہا ہے اور رہے گا۔
وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ ابو جی میں آپ سے بہت پیار اور آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور ان کی اہلیہ زینب کے ہاں یہ تیسرے بچے کی ولادت ہوتی ہے، اس سے قبل ان کے ہاں دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ایشل اور حورین سکندر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 اپریل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان