مزیدار پیری پیری بائٹس، جو کھائے کھاتا رہ جائے

Apr 17, 2023 | 14:24:PM
ہری مرچوں کے پکوڑے بہت بنا چکی ہیں تو آج افطار میں ان سے کچھ نیا بنائیں اور مزے سے سب کو کھلائیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہری مرچوں کے پکوڑے بہت بنا چکی ہیں تو آج افطار میں ان سے کچھ نیا بنائیں اور مزے سے سب کو کھلائیں۔                        

ترکیب: 

ہری مرچوں کو دھو کر بیچ میں ایک کٹ لگا کر ایک پیالے میں رکھ دیں اور اس میں گرم پانی اور سرکہ ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ چکن دھو کر ابالیں اور اس کے ریشے کرلیں۔ پھر اس میں دو چمچ کریم، ایک کپ مایونیز، دو چمچ مکھن، کالی مرچ، لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ایک لیموں کا رس ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس چکن کو ہری مرچوں میں بھرلیں۔ ایک انڈہ پھینٹ لیں اور ہری مرچوں کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز لگا کر اچھی طرح آئل میں فرائی کرلیں۔

لیجیے ہری مرچوں سے بنی ایک نئی ڈش تیار ہے افطار کے لئے۔ اب ایسے کیچپ یا سوسز کے ساتھ سرو کیجئیے۔