راولپنڈی کے 10مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Apr 17, 2021 | 23:49:PM
راولپنڈی کے 10مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے 10 مقامات پر 27 اپریل تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تکبیر لائن، جوڈیشل اپارٹمنٹس، سول لائنز، کشمیر ہاوَس، محلہ گلشن اور سعید چکری روڈ شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں میڈیکل سٹورز، آٹا چکی سمیت بیکری اورجنرل سٹور کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے تحریر کیا کہ ایک بارپھر لوگوں کوویکسین کیلئے رجسٹریشن کرانی چاہیے، ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید35 افراد انتقال کرگئے