وزیراعلیٰ خیبرپختوا کے معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور 

Apr 17, 2021 | 20:29:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختوا کے معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک معاون خصوصی اور دو مشیروں کے استعفے منظور کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا نے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش ، مشیر توانائی حمایت اللہ خان اور معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن مال کے استعفوں کی منظوری سے متعلق سمری پر دستخط کردیئے۔استعفوں کی منظوری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر ضیا اللہ بنگش کے بعد معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر مالیاتی امور حمایت اللہ نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ مستعفی ہونے والے مشیروں نے ذاتی مصروفیات کا بہانا بنا کر استعفے دیئے ہیں لیکن تین مشیروں کے اچانک مستعفی ہونے میں کوئی اور ہی وجہ دکھائی دیتی ہے جو جلد سامنے آ جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثناءاللہ کی چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے جوا ب دے دیا