پاکستان کے چیمپئن قاری ’’حسن علی کاسی‘‘ کی سحر انگیز آواز

Apr 17, 2021 | 16:02:PM
پاکستان کے چیمپئن قاری ’’حسن علی کاسی‘‘ کی سحر انگیز آواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے چیمپئن قاری ’’حسن علی کاسی‘‘ کو اپنی آزاد کا سحر اور زور برقرار رکھنے کیلئے یوگا کی سخت مشقت کرنا پڑتی ہے۔ معروف قاری حسن علی نے بریانی کا بھی مکمل بائیکاٹ کررکھا ہے۔


حسن علی  نے حال ہی میں افغانستان کی میزبانی میں  انٹرنیشنل آن لائن قرات کے مقابلےمیں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں 25 ممالک کے قاریوں نے حصہ لیا۔ پاکستان سے حسن علی کاسی، عراق سے علی فلاح ختان، لبنان سے محمد مہدی اعزالدین، ​​جرمنی سے محمد فہیم اکبر، مصر سے علی محمد علی الطاروطی، اور افغانستان سے احمد بلال غنی زادہ نے بالترتیب چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

تعلیمی میدان سے لے کر دین کی راہ تک پاکستانی نوجوان ہر شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں، نوجوان قاری حسن علی کاسی اس کی بہترین مثال ہیں جو حافظ قرآن ہیں اور جب کلام پاک کی قرأت کرتے ہیں تو ان کی دل سوز آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔

بطور مسلمان ہم یہ جانتے ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت کے خاص آداب ہیں اور تلاوت کو خوش الحانی سے ادا کرنے کے فن کو ’’حسن ِقرأت‘‘ کا نام دیا جاتا ہے اور اپنی اسی خوش الحانی کی بدولت حسن علی کاسی قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی 8 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قرآن خوانی کے پروگراموں اور تراویح ودعا کے سلسلے میں بہت سارے ممالک کا سفر بھی کرچکے ہیں۔

فخر پاکستان قاری سعد نعمانی جن کو فن قرأت کے میدان میں عالمی شہرت حاصل ہے اور وہ دنیا کے بیشتر قراء کی آواز ولہجے میں آیات ربانی کی تلاوت کرنے کے ماہر ہیں، ان کے ساتھ نوجوان قاری حسن علی کاسی ایک اچھا اضافہ ہیں۔

بلاشبہ نوجوان نسل ملک وملت کے مستقبل کا ایک بیش قیمت سرمایہ ہے، جس پر ملک وملت کی ترقی وتنزل انحصار کرتا ہے، یہی اپنی قوم اور اپنے دین وملت کے لیے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دے سکتے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ نوجوان کی تباہی، قوم کی تباہی ہے، اگر نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجائے تو قوم سے راہِ راست پر رہنے کی توقع بے سود ہے، جوانی کی عبادت کو پیغمبروں کا شیوہ بتایا گیا، ایسے میں حسن علی کاسی جیسے نوجوان تمام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔