احتساب سب کیلئے یہی تبدیلی ہے:حلیم عادل شیخ

Apr 17, 2021 | 13:26:PM
 احتساب سب کیلئے یہی تبدیلی ہے:حلیم عادل شیخ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر  حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے ہے یہی تبدیلی ہے، جہانگیر ترین آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چینی مافیا سندھ میں ہے، وزیراعظم نے کل سکھرآکر عوام کے دل جیت لئے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نےکہا کہ تھرپارکر میں عوام کو وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ کارڈ مل چکے ہیں، اب پیپلزپارٹی کچھ نہیں کرے گی ان کی روانگی کا وقت ہو چکا، کراچی میں نالوں کی صفائی شروع ہوچکی ہے، گیس اور بجلی دور درازعلاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک کے قرضےسندھ کے نوجوانوں کو دیئے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے پاس تجربہ کار وز یر خزانہ 13 سال سے بیٹھا ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ سنبھالتے ہی شوکت ترین کی نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیشرفت