پاکستان میں کورونا سے اموات 16 ہزار سے تجاوز کرگئیں

Apr 17, 2021 | 10:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی تیسری لہر ۔۔وائرس ایک دن میں مزید 112جانیں لے گیا ،اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزار 976کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  کیسز کی مجموعی تعداد7 لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی ۔سندھ یونیورسٹی جامشورو میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین ڈاکٹر صالحہ میمن بھی کورونا سے چل بسیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، بلوچستان میں 20 ہزار 760، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174، اسلام آباد میں 68 ہزار 906 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 112 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 333، سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 631، بلوچستان میں 223، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 428 مریض جان بحق ہوچکے ہیں۔