عمرہ زائرین توجہ فرمائیں،113 مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری،ویب سائٹ دیکھ کربکنگ کروائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)حکومت نےعمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا لیا،وزارت مذہبی امور نے 113رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے عمرہ زائرین کو رجسٹرڈ کمپنی کی تصدیق کر کے بکنگ کروانے کی ہدایت کی ہے،وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے،عمرہ زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی تصدیق کریں،رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے،زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی لیں ،کمپنیوں سے ویزہ، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مکمل پیکج بک کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل،بھارتی عہدیداروں کیساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے