اساتذہ کیلئے خوشخبری۔۔پنجاب حکومت نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی
اساتذہ سے 22 سے 28 ستمبر تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید رہاض) پنجاب حکومت کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی۔درخواست گزار اوپن میرٹ،ترقی،باہمی سرپلس اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی اور اب اساتذہ سے 22 سے 28 ستمبر تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔4 اکتوبر تک درخواستوں کی تصدیق مکمل کی جائے گی۔ جس کے بعد 15 اکتوبر کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم