ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں دو بیٹیاں اپنے والد کے آخری لمحات کے دوران وی لاگ بناتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا، لیکن اس موقع پر بیٹیاں کیمرے کے سامنے موجود رہیں اور ناصرف غیر سنجیدہ رویہ اپنایا بلکہ اپنے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل بھی کرتی رہیں۔
یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے، متعدد صارفین نے اس عمل کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی دوڑ نے انسانی اقدار اور جذبات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ والد کے آخری لمحات انتہائی حساس اور دکھ بھری گھڑیاں ہوتی ہیں لیکن اس موقع کو وی لاگ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے نہ صرف خاندانی رشتوں کی اہمیت کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں منفی مثال بھی قائم کرتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے غیر اخلاقی مواد کو پلیٹ فارمز پر سختی سے روکا جانا چاہیے تاکہ انسانی رشتوں اور جذبات کی پامالی کا سلسلہ بند ہو سکے۔
صارف اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے حسی کی انتہا دیکھ کر دل دہل گیا، یہ سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ ہے کہ بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا۔
بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا!!سوشل میڈیا کی ہوس،ڈالرز کی لالچ،،، انسانیت بیچ ڈالی!بے حسی کی انتہا۔۔۔ دیکھ کر دل دہل گیا! pic.twitter.com/Pq3EWTwOKb
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 14, 2025
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دن بدن معاشرہ بگڑتا جا رہا ہے، وہ وہ چیزیں سوشل میڈیا پر لائی جا رہی ہیں جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا، نئے اور کم پڑھے لکھے یوٹیوبرز نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں، لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ بغیر محنت کیے، الٹی سیدھی باتیں کر کے اسے وی لاگ کا نام دے کر آپ لاکھوں کما سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا HR-V کی خریداری اب قسطوں پر ممکن، نیا پلان متعارف
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اپنے باپ کی آخری ساعتوں کو لائکس اور ویوز کے لیے نمائش بنانا انسانیت کی اعلیٰ عظمت پر ایک خراش ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ غم میں بھی وقار کا حق ہوتا ہے۔
جہاں کئی صارفین ان کے وی لاگ پر تنقید کرتے اور یوٹیوبر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے غربت کی وجہ سے ایسا کیا۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ پہلے غربت کو الزام دو، پھر انہیں، بے شک انہوں نے غلط کام کیا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے وہ بہت ہی بری زندگی گزار رہے ہیں۔