ہونڈا HR-V کی خریداری اب قسطوں پر ممکن، نیا پلان متعارف

Sep 16, 2025 | 14:37:PM
ہونڈا HR-V کی خریداری اب قسطوں پر ممکن، نیا پلان متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہونڈا ایونیو اسلام آباد نے اپنی مقبول SUV، ہونڈا HR-V، کے لیے قسطوں پر خریداری کا نیا پلان متعارف کروا دیا ہے۔

مذکورہ سہولت ’’انشورنس گارنٹی ‘‘ پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور اس میں HR-V VTi اور HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈلز شامل ہیں، اس کا مقصد گاڑی خریدنا آسان اور ہر کسی کے لیے ممکن بنانا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو مختصر مدت کے لیے قسطوں میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

VTi S اور VTi V دونوں ماڈلز 24 ماہ تک کی قسطوں میں دستیاب ہیں۔

VTi S کی قیمت 77,99,000 روپے، ابتدائی ادائیگی 32 لاکھ، کل 36,04,645 روپے۔

VTi V کی قیمت 75,49,000 روپے، ابتدائی ادائیگی 30 لاکھ، کل 33,94,895 روپے۔

ماہانہ قسطیں تقریباً 1,97,875 سے 1,99,958 روپے تک ہیں ۔

HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈل: اس کے لیے 12 اور 18 ماہ کے پلان دستیاب ہیں،قیمت 89,99,000 روپے۔12 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 48,96,155 روپے، ماہانہ قسط 3,79,083 روپے۔18 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 54,35,645 روپے، ماہانہ قسط 2,36,056 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ:دکان سے چوری کے الزام میں 2 بھارتی طالبات گرفتار،ویڈیو وائرل

 تمام پلانز میں کمپریہینسو انشورنس، AIL انشورنس گارنٹی اور ایڈمن چارجز شامل ہیں۔ ڈاؤن پیمنٹ ماڈل اور مدت کے حساب سے 44 فیصد سے 59 فیصد کے درمیان ہے۔

ہونڈا ایونیو کی یہ پیشکش جدید اور فیول ایفیشنٹ ہائبرڈ SUV خریدنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور اب گاڑی خریدنا پہلے سے بھی آسان ہو گیا ہے۔