پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی،سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز 

Sep 16, 2025 | 15:04:PM
پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی،سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی اور سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز ہوگیا ،تقریب کا انعقاد اسلام آباد ائرپورٹ پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں کے بعد ڈائریکٹ فلائٹ کا نظام دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے، جس کا آغاز اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک تقریب سے کیا گیا۔

اس اقدام کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم ترقی قرار دیا گیا ہے،تقریب میں پاکستانی اور ایران کے آفیشلز سمیت دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نبی شیرازی نے کہا ایران اور پاکستان اسلامی بردار ملک ہیں ہمارے تعلقات صدیوں سے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام، سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کو مبارک باد دیتا ہوں ۔

اس موقع پر ایک نئی بی ٹو بی فلائٹ بکنگ پلیٹ فارم سکائی ایٹ کا بھی لانچ ہوا جس کو خاص طور پر ٹریول ایجنٹس کیلئے بنایا گیا ہے،اب ایجنٹ ڈائریکٹ ایران ائیر ٹور کی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

انہوں نےمزید  کہا  کہ عام صارفین کیلئےبھی بی ٹو سی پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گا،جس میں لوگ آسانی سے ٹکٹس بک کرسکے گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اور مہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

ایران ائیر ٹور کے کنٹری منیجر ظہیر عباس خا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کی دوستی پر فخرہے، تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے سیاحت، عوامی رابطے اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔