پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ

Sep 16, 2025 | 14:11:PM
 پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی ڈیل کے بعد اگست 2025 کے لیے تازہ تجارتی اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست 2025 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا، جبکہ اگست 2024 میں یہ حجم 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا، یعنی سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،گذشتہ ماہ امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکمی ہوئی اور اگست2025 میں سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات 3فیصد کم ہوئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اگست2024میں پاکستان کی امریکہ کے لیےبرآمدات کاحجم 57کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا، گذشتہ ماہ پاکستان کی امریکہ سے درآمدات11کروڑ50 لاکھ ڈالرز رکارڈکی گئیں،اگست2024 میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات11کروڑ80 لاکھ ڈالرز تھیں،اسی مدت میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات میں37 فیصدکا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کےپہلے2 ماہ میں امریکہ کیلئےپاکستانی برآمدات 9فیصد بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں جس کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اسکے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جولائی،اگست 2025 میں امریکہ کیلئےپاکستانی برآمدات ایک ارب 6 کروڑ10لاکھ ڈالرز رہیں،گذشتہ سال اسی عرصے میں امریکہ کےلیےپاکستانی برآمدات97 کروڑ70لاکھ ڈالرز تھیں، مالی سال کے پہلے2 ماہ میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات 28کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہیں، گذشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات کا حجم20کروڑ70لاکھ ڈالرزتھا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ امریکہ نے پاکستان پر 19فیصد کی شرح سےٹیرف عائدکیا ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، اور یہ بھی کہا کہ امریکہ نےپاکستان کےساتھ کامیاب تجارتی ڈیل کے بعد ٹیرف19فیصد عائد کیا،امریکہ نےجنوبی ایشیاء میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پرلگایا۔