سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:میچ ریفری کا معاملہ،پی سی بی کا سخت مؤقف پاکستان کے سامنے نئی تجاویز رکھ دی گئیں
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔ اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔