آئی سی سی نےمیچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کل پھر آمنے سامنے،مقابلہ کتنے بجے شروع ہوگا؟
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمر نے آخری بار کیا فرمائش کی؟ویڈیو نے دلوں کو غم سے نڈھال کر دیا
بھارت ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کایہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نےبھارتی ٹیم کےکہنے پرایسا کیا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
واضح رہے کہ پیر 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔