کھلونا کار چلانیوالے شہری کو پولیس نے دھر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کینیڈا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو باربی کھلونا کار سڑک پر چلانے کی کوشش بہت مہنگی پڑگئی۔
پولیس نے اس شہری کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ لائسنس معطل کرتے ہوئے اس پر 90 دن کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی بھی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کاسپر لنکن نامی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی معطل تھا۔
ایسے میں اس نے اپنے روم میٹ کی بیٹی کی گلابی رنگ کی باربی جیپ لی اور صبح نو بجے کے مصروف وقت پر سڑک پر نکل پڑا۔
پولیس نے اسے روک کر کھلونا کار ضبط کر کے بچی کو واپس کی بلکہ ڈرائیور کو کڑی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:ایمی ایوارڈز، فنکاروں کی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی
پولیس ترجمان کے مطابق کھلونا گاڑی سڑک پر دیگر ڈرائیوروں اور خود شہری کی حفاظت کے لیے خطرہ بن گئی تھی، اسی لیے ہمیں فوری کارروائی کرنا پڑی۔
مذکورہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ صرف مشروب خریدنے جا رہا تھا اور مجھے لگا کہ باربی کار پر تو کوئی قانونی کارروائی نہیں بنتی۔
تاہم پولیس نے موقع پر ملزم کا الکوحل ٹیسٹ کیا جو قانونی طور پر حد سے زیادہ نکلا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور کل اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔