بلوچستان:آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک

Sep 16, 2025 | 00:36:AM
بلوچستان:آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا،دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے،فالو اپ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شیر بانڈی میں پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، شہداء میں کیپٹن وقار احمد،نائیک عصمت اللہ،لانس نائیک جنید احمد،لانس نائیک خان محمداورسپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ 

فالو اپ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،پاکستانی سکیورٹی فورسز اور قوم بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات