امریکہ نے مشرق وسطیٰ ممالک کو آپس میں لڑایا،عدم تحفظ کا شکار ہوکر13 ممالک نے اسرئیل کو تسلیم کیا،سلیم بخاری

پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرکے بہت اچھا کیا،چئیرمینPCB کے اقدامات کی تعریف

Sep 16, 2025 | 00:21:AM
 امریکہ نے مشرق وسطیٰ ممالک کو آپس میں لڑایا،عدم تحفظ کا شکار ہوکر13 ممالک نے اسرئیل کو تسلیم کیا،سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد) آج کے شو میں  دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس  اور قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیرقانونی حملےکی شدید الفاظ میں مذمت اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اورردعمل کیلئے اس کے اقدامات کی حمایت  پر سلیم بخاری نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد لازم تھا لیکن اس کانفرنس کے نتیجے میں جو اقدامات ضروری ہیں دیکھتے ہیں کہ ہو تے ہیں کہ نہیں کیونکہ جس خطے کی بات ہم کرنے جارہے ہیں مشرق وسطیٰ اس کو امریکی پالیسی کے تحت بتدریج تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس میں  سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ  کے ممالک کو آپس میں لڑایا، بدقسمتی میں کی بات یہ ہے کہ ان ممالک کی آپس کی لڑائیوں نے ان میں  عدم تحفظ کا   احسا س پیدا کیا اور اس وجہ سے  ان میں سے تیرہ  ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا۔یہ سب کچھ امریکہ کا کیا دھرا تھا۔یہ وجہ ہے کہ میرے خیال میں نیتن یاہو  یا کسی بھی اور اسرائیلی حکمران میں اتنی جرات نہیں کہ امریکہ کی مرضی کے بغیر ان ممالک  پر حملہ اور ہو سکے۔
انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر امریکہ کا نان نیٹو الائی ہے جس نے امریکہ کو افغان لڑائی سے نجات دلانے میں مدد کی، اور امریکہ کے سب سے بڑا  جنگی اڈہ بھی قطر میں ہی ہے، قطر نے امریکہ کو طالبا ن سے مذاکرات کے لیے جگہ اور ماحول فراہم کیا۔ 
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب غزہ کے معاملے پر بھی اسرائیل امریکہ اور حماس کے معاملے پر مزاکرات کے لیے مدد پیش کی  لیکن ہمیشہ کی طرح امریکہ نے اپنے الائی کو دھوکہ دیا ہے امریکہ کی  بے وفائی کی ایک لسٹ ہے جس کے مطابق پاکستا ن سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔
اسلامی فورس کے حوالے سے بات  کرتے ہوئےکہا کہ یہ فورس صرف سعودی عرب کو تحفظ دینے کے لیے بنائی گئے تھی۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس   میں ان ممالک کو جو کہ اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں ان کو تو اس کو انکار کر دینا چاہیے تھا۔یہ جو عرب مسلم ممالک کے سربراہان نے مزمتی بیان دیے ہیں  ان کو تو یہ سفارتی قسم کے بیانات نہیں دینے چاہیں۔ کیوں کے اسرائیل جو فلسطین کے ساتھ کر رہا ہے وہ کوئی اج سے تو نہیں کر رہا۔ اس لیے اس پلیٹ فارم سے سخت رد عمل جانا وقت کی ضرورت ہے۔اس بری کمزور ی اور کیا ہو گی کہ یہ جو پچاس سے زائد ممالک بیٹھے ہین کوئی ایک سخت فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اسرائیل کو ایسا پیغام نہیں دیے سکتے  جس مسلم ممالک  کی طاقت شو  ہو تو پھر اس اجلاس کا کیا  فائدہ۔

افغانستان پاکستان یا خارجیوں میں سے کس کا انتخاب کرے گا ؟
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے  سلیم بخاری نے  کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کے 45 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 19جوان شہید ہوئے  انہوں نے کہا  پاک فوج دہشت گرد عناصر کے ساتھ بر سر پیکار ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے اپنی جانوں کے نظرانے   بھی دے رہی ہے۔۔ اس موقعے پر  انہوں نے  وزیراعظم کے اس بیان کا حوالہ بھی  دیا کہا دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ فتنہ خوارج اور پاکستان میں ایک کا انتخاب کرے۔انہوں نے مزید کہا  پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ اور نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں خاص طور پر جس طرح افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، وہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے لیے تشویشناک ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
سلیم بخاری   نے کہا افغان عبوری حکومت اپنی ذمے داریوں سے صرفِ نظر نہ کرے اور یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین کسی بھی طور پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ اس تناظر میں چند حالیہ واقعات، اطلاعات اور حقائق نے اس موقف کو نہایت تقویت دی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی بعض بڑی اور خونی دہشت گرد کارروائیوں میں افغان سرزمین اور افغان شہریوں کا براہِ راست یا بالواسطہ کردار رہا ہے۔

مودی سرکاربازنہ آئی،کھیل میں بھی سیاست کولے آئی
گزشتہ روز ایشیاء کپ میں پیش آنے والے حالات پرسلیم بخاری نے چیئر مین پی سی بی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے، قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔بہت اچھا کیا۔انہوں نے کہا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے موقع شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔انہوں کہا کہ میچ ریفری نے اپنی ذمے داریوں کو نہیں نبھایا۔ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی پرانی روایت ہے کہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور ٹاس کے بعد کپتان مصافحہ ضرور کرتے ہیں۔ مگر بھارتی ٹیم اس بار کھیل کی اس بنیادی روایت کو بھی بھلا بیٹھی ہے اور اس نے کرکٹ کے میدان کو بھی جنگ کا میداں سمجھ لیا ہے اور وہ اپنی ہار کا بدلہ اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا