حکومت نے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا

Sep 16, 2023 | 10:54:AM
حکومت نے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے بیرونِ ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر  نے کہا کہ انعامی اسکیم کیلئے 20 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جو لوگ بیرونِ ممالک سے پیسہ بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے ، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلاتِ زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کر سکیں گے,  ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیئے جائیں گے جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

نگران وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ  زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے , حکومت ایکس چینج کمپنیوں کیلئے بھی مراعات فراہم کرے گی،  قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی ۔