چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل حلف اٹھا لیں گے

Sep 16, 2023 | 09:30:AM
 چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل حلف اٹھا لیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلے ہی چیف جسٹس نامزد کیا جاچکا ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جنہیں قانون کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

 سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔