ٹی ٹونٹی سیریز ، انگلش ٹیم کی نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس

Sep 16, 2022 | 23:55:PM
انگلش ٹیم ، پریکٹس
کیپشن: انگلش ٹیم پریکٹس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ ٹیم نے بھی کراچی میں پڑاو ڈال لیا، 17سال بعد انگلش ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع ہوگئی،فلڈ لائٹس میں مہمان ٹیم نے فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ سیشن میں بھر پور حصہ لیا۔

بلے بازوں نے نے شاندار شارٹس کھیلے اور چھکے چوکے لگانے کی پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ساتھ پریکٹس سیشن کریں گی،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بیس ستمبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کی انجری:شاہد آفریدی نے پی سی بی کو آڑے ہاتھو ں لے لیا