بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے 

Sep 16, 2022 | 17:36:PM
گوتم اڈانی ، دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی
کیپشن: گوتم اڈانی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی بزنس مین گوتھم ایڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ۔
فوربز رپورٹ کے مطابق ایڈانی گروپ کے چیئر مین گوتھم ایڈانی ایمازون کے چیئر مین جیف بزاز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ۔16ستمبر 2022کو گوتھم ایڈانی کے اثاثہ جات 155بلین ڈالر تک پہنچ گئے ۔اب صرف ایلون مسک ہی دنیا میں گوتھم ایڈانی سے زیادہ امیر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 273بلین سے بھی زیادہ ہے ۔
گوتھم ایڈانی کے اثاثوں میں زیادہ اضافہ اس وقت ہوا جب جمعہ کے روز اچانک ان کی کمپنی کے شیئرز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ 2022میں گوتھم ایڈانی کے اثاثوں میں 70بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے اور ابھی تک یہ ریکارڈ صرف ایڈانی کے حصے میں آیا ہے۔ رواں سال جولائی میں گوتھم ایڈانی مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بن گئے تھے(کیونکہ بل گیٹس نے اپنی دولت میں سے 20بلین ڈالر اپنی این جی او بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے وقف کردیئے تھے )
اڈانی گروپ کے پاس ہندوستان میں چھ بڑی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ، جن میں اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی گرین انرجی، اور اڈانی پاور شامل ہیں۔اڈانی گرین انرجی گوتم ایڈانی کیلئے سونے کی چڑیا ثابت ہوئی جس کی وجہ سے گوتم اڈانی کی دولت میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا، 2020 میںگوتم ایڈانی کے اثاثوں کی مالیت 17 بلین ڈالر سے بڑھ کر 81 بلین تک پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سام سنگ کا جدید فون، سب کو حیران کردے گا