پیٹرول کی نئی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Sep 16, 2022 | 09:03:AM
وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ ازبکستان میں مصروفیات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا ہے
کیپشن: پیٹرولیم مصںوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ ازبکستان میں مصروفیات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں عنقریب مسلم لیگ ن کی حکومت آنیوالی ہے: رانا مشہود

 وزارت خزانہ کے حکام رات گئے تک انتظار کرتے رہے مگر وزیراعظم ہاؤس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بارے کوئی فیصلہ موصول نہ ہوسکا۔ ترجمان وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے سمری موصول ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 وزارتِ خزانہ کو معمول کے مطابق پندرہ ستمبر کو آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرنا تھا جس میں پٹرول کی قیمت میں کمی متوقع تھی تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے گئے ازبکستان کے شہر سمر قند میں وزیر اعظم کے پاس ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سمری پر کوئی فیصلہ نہ کرنے کے باعث رات بارہ بجے تک قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔