شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

Sep 16, 2021 | 19:15:PM
شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی ،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔


اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں استحکام ناگزیر ہے ،عالمی برادری نازک مرحلے پر افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔