سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کیلئے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ

Sep 16, 2021 | 18:55:PM
ترجمان سوئی ناردرن، فرٹیلائزر انڈسٹری
کیپشن: سوئی ناردرن، گیس بحال، فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئی ناردرن نے مختلف شعبوں کیلئے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب، خیبرپختونخوا میں آج رات 9 بجے سے گیس سپلائی بحال کردی جائے گی ۔
ترجمان سوئی ناردرن نے کہاہے کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کو بھی صبح7 بجے آر ایل این جی کی سپلائی شروع کردی جائے گی ،ایل این جی ٹرمینل سے سپلائی شروع ہونے کے باعث گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ڈرائی ڈاکنگ مکمل ہو گیا ،ایل این جی ایف آر یو بحال کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ صرف 66گھنٹے کی کچھ سیکٹرز میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ ہی کرنا پڑی،آج رات تمام سیکٹرز کو گیس بحال کردی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ پاور پلانٹس کیلئے گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا وفاقی وزرا کے الزامات کا نوٹس، 14 روز میں تحریری جواب طلب