دو کبوتروں کی ’شاہانہ زندگی‘  کا کتنا خرچہ ۔۔ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

Sep 16, 2021 | 16:24:PM
دو کبوتروں کی ’شاہانہ زندگی‘  کا کتنا خرچہ ۔۔ جان کر آپ حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانیہ کی خاتون نے دو کبوتروں کو گود لیا ہے جن پر وہ سالانہ4000 برطانوی پاؤنڈ یعنی نو لاکھ روپے خرچ کرتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانے کھلائے جاتے ہیں، الگ کمرہ  اور پیمپر نما کپڑوں کی الماری بھی ہے ۔ دونوں کیلئے نرم بستر ہیں اور سیر کیلئے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے ۔

موس اور سکائی نامی پرندوں پر ان کی مالکن میسی بے تحاشہ رقم خرچ کرتی ہیں اور انہیں سیر کرانے کیلئے بچوں کو لے جانے والی خاص سٹرولر گاڑی بھی تیار کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ خاتون  کودونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔ان کی جان بچانے کیلئے نلکیوں اور ہاتھ سے کھانا دیا اور کئی روز تک دونوں پرندوں کا خیال رکھا گیا۔ اب یہ پرندے میگی کے دوست بن چکے ہیں اور اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک نےحکومت سے بڑا مطالبہ کردیا