بھارت:تری پورہ میں3 بنگلہ دیشیوں کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا) بھارت کے شہر تریپورہ میں 3 بنگلہ دیشیوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ بدھ کی شام کو کھوئی ضلع کے ایک سرحدی گاؤں میں مقامی لوگوں نے گائے چوری کے شبہ میں ان پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں مزید دو ہندوستانی زخمی ہوئے۔
تریپورہ کے مقامی صحافیوں کے مطابق بدیابل کے علاقے میں دو دیہاتیوں نے تین بنگلہ دیشی باشندوں کو ربڑ کے باغات میں کام کرتے ہوئے چھپتے دیکھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں چھپے ہوئے ہیں تو تینوں بنگلہ دیشیوں نے زخمیوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ بعد ازاں زخمیوں نے گاؤں کے دیگر لوگوں کو واقعے کی اطلاع دی تو گاؤں والے بھی موقع پر پہنچے اور ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس سے تینوں کی موت ہو گئی۔
دونوں زخمی ہندوستانیوں کا مقامی بہلاباری سرکاری اسپتال میں علاج کیا گیا۔ قتل کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیں۔
ریاست تریپورہ کی بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تقریباً 856 کلومیٹر کی سرحد ہے۔ اس سرحد کا زیادہ تر حصہ خاردار تاروں سے لگا ہوا ہے۔ سرحدی علاقوں میں بنگلہ دیشیوں کے خلاف تشدد کے اکثر واقعات ہوتے رہتے ہیں، جس میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے کئی افراد کی موت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کون سی 20 ٹیمیں کھیلیں گی ؟نام سامنے آگئے