موسمِ سرمامیں بارشیں معمول سے کم ہوں گی:محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
خشک موسم کی وجہ سے فضا میں آلودگی بڑھے گی، نومبر اور دسمبرمیں سموگ کا خطرہ بڑھ جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال موسمِ سرما کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور سردی خشک رہے گی۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں میں نہ صرف بارشیں کم ہوں گی بلکہ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم متوقع ہے، دوسری جانب میدانی علاقے بھی بارش کے انتظار میں رہ جائیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار کے مطابق مغربی ہوائیں جو عام طور پر بارش لاتی ہیں، اس وقت فعال نہیں ہیں، جس کے باعث موسم خشک اور درجہ حرارت نسبتاً زیادہ محسوس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کاپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ
انہوں نے خبردار کیا کہ خشک موسم کی وجہ سے فضا میں آلودگی بڑھے گی، جس سے خاص طور پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران سموگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، اس کے نتیجے میں حدِ نگاہ متاثر ہونے اور سانس و آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں کے دن خشک اور درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔