نیا بزنس ویزہ !‌ کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

Oct 16, 2025 | 14:55:PM
نیا بزنس ویزہ !‌ کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا، نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائيں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم
اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔