امریکی وزیر دفاع کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

Oct 16, 2025 | 12:33:PM
امریکی وزیر دفاع کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر دفاع کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا،طیارے کو  ہنگامی لینڈنگ کر نی پڑ گئی۔

 پیٹ ہیگستھ برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے بعد امریکا واپس جا رہے تھے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں پرواز کے دوران دراڑ پڑنے کے بعد طیارے کو برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال (RAF Mildenhall) میں اتارا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ”طیارے میں سوار تمام افراد بشمول وزیر دفاع ہیگستھ، محفوظ ہیں۔“

لینڈنگ کے بعد پیٹ ہیگستھ نے ایکس پر ایک مختصر پیغام میں کہا: ”سب ٹھیک ہے۔ خدا کا شکر ہے۔ مشن جاری رہے گا!“

یہ بھی پڑھیں:6.7 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

اس سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش ناکام ہوگئی تھی، تیز ہواؤں کے باعث لینڈنگ ممکن نہ ہوسکی۔

رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے پر مستحکم انداز میں اترنے میں ناکام رہا، طیارے کی ٹیل رن وے سے ٹکرا ئی اور پھراچانک دوبارہ فضا میں بلند ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر پائلٹ کو دوسری ہنگامی لینڈنگ کی کلیئرنس دی، جس کے بعد طیارے نے چند منٹ تک فضا میں چکر لگانے کے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

یاد رہے کہ فروری 2025 میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے طیارے کو بھی کوکپٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے باعث پرواز منسوخ کرنی پڑی تھی۔