انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ،لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا (Abepura) سے تقریباً 200 کلومیٹر دور تھا۔
ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے،زلزلے کے باعث لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا، گھروں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ظلم کی انتہا،اغواء کی لرزہ خیز واردت