ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز،امریکہ کے ہسپتال میں داخل

Oct 16, 2025 | 12:00:PM
ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز،امریکہ کے ہسپتال میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پاکستانی ’’ڈمپل گرل‘‘ہانیہ عامر نے حال ہی میں ہیوسٹن میں منعقدہونےوالے ہم ایوارڈز 2025 میں شرکت کی تھی جہاں انہیں گلوبل سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، ایونٹ کے دوران ایک مداح کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کی غیر آرام دہ حالت دیکھی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال میں داخلے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں وہ کمزور اور غیر صحت مند نظر آ رہی تھیں۔


ہانیہ عامرکی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامرانسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 19 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم ’’سر دار جی 3 ‘‘میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔