سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ جاری 

Oct 16, 2025 | 11:49:AM
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے، شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کی نشست کے لیے ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے ہیں جبکہ سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر محمد حبیب قریشی ،چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر 13 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے 4 ہزار 3 سو 79 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے،  لاہور میں ایک ہزار چار سو 60 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اسلام آباد و راولپنڈی سے 805 اور خیبرپختونخوا سے 593 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔

سندھ کے 741، بلوچستان کے 322، ملتان 315 اور بہاولپور کے 145 وکلاء ووٹ ڈالیں گے ، سپریم کورٹ بار الیکشن کے لئے پولنگ صبح 8:30 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ظلم کی انتہا،اغواء کی لرزہ خیز واردت

لاہور میں سب سے زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جی پی او چوک کو اے جی آفس سے ملانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،نتائج کا اعلان رات گئے متوقع ہے۔