وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین

Oct 16, 2025 | 10:37:AM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جس میں مختلف ذرائع کے مطابق تقریباً 30 خوارجی ہلاک ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا "30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر ہمیں فخر ہے۔''

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔

وزیرداخلہ نے عوام کو یقین دلایا کہ سکیورٹی ادارے قوم کے تحفظ کے لیے مربوط اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز عرصہ دراز تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے شہداء کے دکھ کو قوم کا دکھ قرار دیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان